صحافیوں کے سوالات پر ایڈ منسٹر یٹر کراچی افتخار شلوانی ناراض، پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی

      صحافیوں کے سوالات پر ایڈ منسٹر یٹر کراچی افتخار شلوانی ناراض، پریس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی تعارفی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے تیز سوالات برداشت نا کرسکے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلتے بنے۔کل چارج سنبھالا آج میڈیا کو اپنا پلان بتانے کے لئے دفتر بلایا، صحافیوں نے سوالات شروع کیے تو افتخار شلوانی ناراض ہوگئے۔۔اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کل سے عہدے کا چارج سنبھالا ہے، بڑی مشکل ذمہ داری ہے، اعتماد کرنے پر اعلی حکام کا مشکور ہوں، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشیش کرونگا، کراچی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔افتخار شلوانی نے کہا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، پروفیشنل سول سرونٹ کی حیثیت سے اپنا مکمل کردار ادا کرونگا، سڑک، فٹ پاتھ، سٹریٹ لائٹس اور کچھ سڑکیں جنہیں بہتر بنانا ہے، جو میری ذمہ داری ہے وہی کام کرونگا۔

مزید :

صفحہ آخر -