پبلک سروس کمیشن خدمات فراہم کررہا ہے،سلطان محمد خان

پبلک سروس کمیشن خدمات فراہم کررہا ہے،سلطان محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی نان۔ سلیبس ریکروٹمنٹ کی مارکنگ کے سسٹم پر نظر ثانی بارے وزارتی کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روزپشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور اکبر ایوب کے علاوہ سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ سید جمال الدین،چیئرمیں پبلک سروس کمیشن فرید اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حضرت علی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ صوبائی پبلک سروس کمیشن پورے صوبے کا وہ واحد ادارہ ہے جو صوبے کے عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے سرکاری اداروں میں قابل امیدواروں کی تعیناتی کرتا ہے۔ ُانہوں نے کہاکہ مارکنگ سسٹم میں اصلاحات قابل امیدواروں کے بہتر مفاد اور شفافیت کو یقینی بنا نے کیلئے کررہے ہیں۔اجلاس میں موجودہ اورسابقہ مارکنگ سسٹم کے تقابلی جائزے پر تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سفارشات پر مبنی رپورٹ متعلقہ فورم کو پیش کی جائے گی۔