لاہور میں مزید 11لنگر خانے کھولنے کا اعلان، دائر ہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا: عثمان بزدار

      لاہور میں مزید 11لنگر خانے کھولنے کا اعلان، دائر ہ کار دیگر شہروں تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے شاہ جمال کے علاقے میں لنگر خانے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لنگر خانے کا دورہ کیا اور لنگر خانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے کھانے کے دوران لنگر خانے میں موجود مزدوروں سے کھانے کے معیار کے بارے پوچھا جس پر مزدوروں نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کے باہر بھی نادار اور غریب افراد کیلئے لنگرخانے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں مزید پناہ گاہیں بھی قائم کر رہے ہیں اور لنگر خانے بھی بنا رہے ہیں۔ نادار لوگو ں کو قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرکے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ لنگر خانوں میں نادار افراد کو معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں 7 لنگر خانوں میں 48 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد وجود میں آئے گی۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے آئی جی کو امن عامہ کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔پنجاب میں قانون کی پاسداری پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ماضی میں بھی آئی جی پولیس تبدیل ہوتے رہے ہیں۔آئی جیز پولیس کے تبادلے پہلے بھی ہوتے تھے، یہ کوئی انہونی بات نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس میں بہت جلد بہتری آئے گی۔ پولیس کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے۔550 گاڑیاں پولیس کیلئے آ چکی ہیں۔ 45 نئے تھانے بنا رہے ہیں۔101 تھانوں کیلئے اراضی دی گئی ہے۔ 10 ہزار کانسٹیبل میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے۔ہم ہر اقدام قانون کے مطابق اٹھائیں گے۔میرے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں اور کوئی بھی مجھ سے مل سکتا ہے۔منتخب نمائندوں کے مسائل سنتا بھی ہوں اور حل بھی کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لنگر خانو ں کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر،رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعیدی اورتحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صنعتی عمل کو تیز کرنے او رکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبا ل انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کام کو مزید تیز کریں گے اور انڈسٹریل زون میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ون ونڈوسہولت دیں گے۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی۔ 
لنگر خانے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کے دوران اگست میں 3ارب 10کروڑ 23لاکھ روپے مالیت کی 9870.3کنال اراضی واگزار کرائی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک کروڑ 31لاکھ روپے برآمد کر کے براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کرا ئے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 69کروڑ روپے برآمد کر کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خزانے میں جمع کرائے۔ محکمہ انڈسٹریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 669 پمپوں کو چیکنگ کیا اور 332 پٹرول پمپوں کو 37لاکھ 29ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ محکمہ انڈسٹریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ چیکنگ میں 48فیصد پٹرول پمپوں پر پیمانے خراب پائے گئے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایپ پر اگست میں 542 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے199 کاازالہ کیا گیا جبکہ343 پر کارروائی جاری ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رشوت لینے کے الزام میں 22 سرکاری ملازمین کو چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اگست میں 3790شکایات میں سے 1981 پر فیصلے سنائے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک ماہ میں 395انکوائریاں نمٹائیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 121کیسز کے فیصلے کر کے نمٹا دئیے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ ماہ میں 147ملزموں کو گرفتارکیا اور 97چالان جمع کرائے۔ خصوصی مہم کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 10اشتہاری ملزموں او رعدالتی مفرروں کو گرفتار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف نو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر بیخ کنی کریں گے۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور غلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔ 
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -