فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے ...
فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں  ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا اور تحقیقات کے دوران ڈکیتی  اور  خاتون سے  زیادتی کا الزام  جھوٹا  ثابت ہوا ہے۔

سی پی او کامران عادل کے مطابق  ملت ٹاؤن میں ڈکیتی اور خاتون سےزیادتی کے الزام کی تحقیقات کی گئیں جس میں یہ واقعہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ان کاکہناتھاکہ مدعی نے اپنی بہن  اور اس کے خاوند پر واردات کا الزام لگایا تھا،گھریلو رنجش پرجھوٹا مقدمہ درج کرانا انتہائی افسوسناک ہے، جھوٹا مقدمہ خارج کرکے مدعی کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ  فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو روز قبل ہوئی واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر 70 ہزار روپے نقدی اور اس کی بیوی سے بالیاں نوچ لیں۔ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ملزم نے ڈکیتی کے  دوران  زیادتی بھی کی جس کے بعد ملزمان فرار  ہوگئے۔