علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہئے،عمران خان

علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ان کو پارٹی ...
علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہئے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ 6پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کررہا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے،صحافی کے سوال ’’علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے ‘‘کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،میں علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ایک اور سوال ’’علی امین گنڈاپور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما معافیاں مانگ رہے ہیں‘‘کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہئے۔

فیصل واوڈا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فیصل واوڈا کن کاماؤتھ پیس ہے سب کو پتہ ہے،ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کرلیں سب سامنے آ جائے گا۔