ایلیٹ فورس کا جوان دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق

ایلیٹ فورس کا جوان دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق
ایلیٹ فورس کا جوان دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ایلیٹ فورس کا جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایلیٹ فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل غلام ربانی جوانوں کے ساتھ پی ٹی کر رہا تھا اس دوران اس کا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور دل کا دورہ پڑگیا۔ غلام ربانی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے،پوسٹ مارٹم کےبعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔