تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے بیٹی کو کوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے بیٹی کو کوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے بیٹی کو کوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے ایم پی اے نے تاریخ رقم کر دی جنہوں نے اپنی بیٹی کوکوہاٹ کے سرکاری سکول میں داخل کرا دیا ہے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرا کے نئی روایت ڈال دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی سکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔

کینیڈا میں چوری کی انوکھی اور حیران کن واردات ، چور ایسی چیز لے اڑے کہ جانکر یقین کرنا مشکل ہو گا

ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید 50 بچوں نے سرکاری سکول میں داخلہ لیا ہے۔” جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے تب تک عوام کا بھروسا سرکاری تعلیمی اداروں پر قائم نہیں ہوسکے گا“۔
پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی سکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔

مزید :

کوہاٹ -