”ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مفاہمت نہیں ہوگی “، تحریک انصاف نے واضح کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مفاہمت نہیں کرے گی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاںاسلم اقبال نے کہا کہ نواز شریف رہتے جاتی عمرہ کے محلات میں ہیں اور باتیں نیلسن منڈیلا کی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے مفاہمت کی سیاست نہیں ہوگی ، مولانا فضل الرحمان کچھ نہیں کرسکیں گے ، ہم نے ایم کیو ایم سے اس وقت مفاہمت کی جب وہ بندہ ایم کیو ایم سے فارغ ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں نے کرپشن کرنیوالے کے خلاف جہاد کرنے کیلئے ووٹ دیئے ہیں ، اس لئے ہماری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی ۔