حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے پر نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے پر نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے پر نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  نئی نویلی دلہن کو حق مہر واپس نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔
نجی ٹی وی  چینل 24نیوز کے مطابق دلہن عمرانہ کے قتل میں نامزد شوہر شاہد اور اس کے اہلخانہ اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہیں،متوفیہ  تھانہ صدر گولیامیرا کے علاقے کی رہنے والی تھی اور شادی کے فوراً بعد اپنے شوہر سے اختلافات کے باعث اپنے والد کے ہمراہ رہ رہی تھی ۔متوفیہ کے والد کے مطابق ملزم شاہد نے حق مہر کی رقم واپس کرنے کیلئے نہ صرف عمرانہ کو دھمکیاں دیں بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا،ایک دن شاہد آیا اور عمرانہ کو منا کر ساتھ لے گیا جس کے بعد سے عمرانہ سے رابطہ نہ ہوا ، بعد ازاں اس کی لاش برآمد ہوئی ۔