مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ...
مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے اور مبینہ امریکی خط کی تحقیقات سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کی مبینہ امریکی خط کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کر دیاہے، عدالتی فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے مولوی اقبال حیدر کو پٹیشن کی استدعا پڑھنے کی ہدایت کی ، مولوی اقبال حیدر نے استدعا پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تو پہلے عمران خان خاموش رہے لیکن پھر اچانک یہ خط لے آئے ۔یہ سفارتی کیبل تھی جبکہ امریکہ نے بھی اس کی تردید کی ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے ، آپ کو عدالت آئے ، آپ کی استدعا کیا ہے ،مولوی اقبال نے کہا کہ اس سارے معاملے سے امریکہ ک ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا، معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں ، وفاق کی ذمہ داری تھی کہ تحقیقات کرواتے ،معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جاتے ۔
مولوی اقبال حیدر نے عمران خا ن کا موازنہ سابق صدر پرویز مشرف سے کرنے کی کوشش کی تو عدالت نے روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم تھے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اس معاملے پر ریاست کی ذمہ داری ہے ، آپ ریاست پر اعتماد کریں، آپ اس معاملے سے متاثرہ نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ خط نہیں کیبل تھا، خط اور کیبل میں فرق ہو تاہے ، مولوی اقبال نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا میں ہر جگہ اسے خط لکھا جارہاہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -