مظفرگڑھ میں لرزہ خیز واردات ، درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ میں لرزہ خیز واردات ، درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا
مظفرگڑھ میں لرزہ خیز واردات ، درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

"جیو نیوز " کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں ایک شخص نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔