شیخوپورہ: چار ڈاکوزمیندارسے موٹر سائیکل اور 12ہزار روپے چھین کر فرار

شیخوپورہ: چار ڈاکوزمیندارسے موٹر سائیکل اور 12ہزار روپے چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ )صفدر آباد روڈ پر ڈھاباں خورد کے قریب چار ڈاکوؤں نے زمیندار رحمت علی اور اسکے ساتھی بشارت علی کو لوٹ لیا اور ان سے موٹر سائیکل اور 12ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ، فیصل آباد روڈ پر فیروزوٹواں کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں جن میں رضوان احمد، محمد عمران، ثناء اللہ، ذوالفقار علی وغیرہ شامل ہیں کو لوٹ لیا اور ان سے ہزاروں روپے مالیت کے کرنسی نوٹ ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے، گلی بلال میں نامعلوم چور نوجوان حسن منظور کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ، آبادی خالد روڈ سے مقامی شہری افتخار احمد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،لاہور روڈ کی آبادی خان کالونی میں مقامی شہری کے گھر سے تین موبائل فون اور 15ہزار روپے چوری ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -