ہلال احمر کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کل ہو گی

ہلال احمر کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) انٹر نیشنل یوتھ ڈے پر ہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام 12 اگست کو الحمرا ہال نمبر 2 لاہور میں انٹر نیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہوں گے جبکہ چیئر مین ہلال احمر پنجاب میاں محمد حنیف اور ہلال احمر پنجاب کی مینجنگ کمیٹی کے ممبران بھی شرکت کریں گے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ، وزیر مملکت برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ، ڈی پی آئی کالجز ، ڈی پی آئی سیکنڈری اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور ، تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پرنسپلز اور ہلال احمر کے والنٹیئرز کو مدعو کیا گیا ہے ۔ ہلال احمر پنجاب کے رضا کار اس موقع پر ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا مظاہرہ کریں گے ۔ تقریب کا مقصد امن اور قدرتی آفات کے دوران نوجوانوں کی بے لوث اور رضا کارانہ خدمات کا اعتراف کرنا اور ملکی تعمیر میں ونوجوانوں کا کردار اجاگر کرنا ہے ۔