قصور میں بچوں کے ساتھ بد اخلاقی،جماعت اسلامی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

قصور میں بچوں کے ساتھ بد اخلاقی،جماعت اسلامی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنیقصور میں بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہکے حوالے سے تحریک التوائپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ ’’بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں لیکن وطن عزیز میں قوم کے مستقبل کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے اس کو سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعہ سے پاکستان سے باہر بھی وطن عزیز کا نام بدنام ہوا ہے کمسن بچوں کے ساتھ بد اخلاقی اور پھر ا س غلیظ کام کی ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنا پاکستانی تاریخ کا شرمناک واقعہ ہے قصور کی مقامی انتظامیہ اس کیس کو ذاتی تنازع بنا کر دبانے کی کوشش کررہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائے اور کیس کو غلط رنگ دینے والے افسران کے خلاف بھی سخت سے سخت تادیبی کاروائی کرے۔


علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ ملزمو ں کے اعتراف جرم کے بعد عدالتی تحقیقات کوجلد ازجلد مکمل کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔ان درندوں کوعبرت کانشانہ بنایا جا ئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعہ کامرکزی ملزم حسیب عامر کاتعلق بااثرگھرانے سے ہے جبکہ بد اخلاقی اسکینڈل کے متعددملزم بھی عدالتی اہلکار نکلے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان کوسزاکی بجائے ریلیف ملنے کاخدشہ ہے۔اس مقدمہ کوفوجی عدالتوں میں چلایاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسکینڈل سامنے لانے والے نوجوانوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے قصورواقعہ حکومت کی گڈگورننس پر بدنماداغ ہے اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبہ پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔




نمائشی اقدامات سے صورتحال بہترنہیں ہوتی عملی اقدامات کئے جائیں۔قصور واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔