نشتر کالونی اغواء کے مقدمے میں ملوث خاتون سمیت 3افرادگرفتار

نشتر کالونی اغواء کے مقدمے میں ملوث خاتون سمیت 3افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اغواء ہونے والی 3لڑکیوں کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ کا چالان سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے گزشتہ روزچالان عدالت میں پیش ہونے پر مذکورہ مقدمات کوسماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید کی عدالت میں بھجوا دیاہے۔ استغاثہ کے مطابق صوفیہ آباد کی آسیہ کو محمد انور نے اپنے دیگر ساتھیوں کے مدد سے اغوا کیا، ڈیرھ ماہ تک محبوس رکھا ،بعد میں اس کو نشہ آور اشیاء کھلا کر کسی اور جگہ منتقل کریداجہاں سے وہ بھاگ کر گھر پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔



،گزشتہ روز پولیس نے نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا ہے ۔علاوہ ازیں اغواء تھانہ نشتر کالونی پولیس کی جانب سے دوسرے مقدمات میں ملوث2ملزمان شمع بی بی اور عبدالمتین کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا گیاہے جس کے بعد سیشن جج نے مذکورہ مقدمات کو سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیا ہے ۔