ایم سی بینک کا جون کو ختم ہونے والے نصف سال پر مالیاتی کارکردگی کا اعلان

ایم سی بینک کا جون کو ختم ہونے والے نصف سال پر مالیاتی کارکردگی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)میاں محمد منشاء کی زیر صدارت ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 10 اگست، 2016 کو منعقد ہوا تاکہ 30 جون،2016 کو اختتام پذیر ہونے والی نصف سالہ مدت کے لیے بینک کی کارکردگی پر نظر ثانی اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی جائے۔ایم سی بی بینک نے منافع قبل از ٹیکس (پی بی ٹی) 18.9 ارب روپے اور منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) 10.7 روپے بیان کیا۔ بینک کی نیٹ مارک اپ آمدن گذشتہ سال کے مماثل مدت پر 6.2 فیصد کمی سے 23.4 ارب روپے بیان کی گئی۔ گراس مارک اپ آمدن کی مد میں بینک نے 5.1 ارب روپے کی کمی ظاہر کی ہے جو کہ خاص طور پر سود کی شرح میں تبدیلی کے مطابق سرمایہ کاری اور پیشگیوں پر منافع میں کمی کی وجہ سے ہے۔ تاہم جب گذشتہ سال کی مماثل مدت سے موازنہ کیا گیا تو پیشگیاں اور سرمایہ کاری میں بالترتیب 10.9 ارب روپے اور 11.2 ارب روپے کا اوسطاً اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سود کی ادائیگیوں کے سلسلے میں، کم از کم ڈیپازٹ کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ زیادہ لاگت کے ڈیپازٹ میں متواتر کٹوتی ، فنڈز کی قیمت میں اہم کمی کا باعث بنی۔
نان مارک اپ آمدن کے زمرے میں، بینک نے فیس، کمیشن اور ڈیویڈنڈ آمدن سے فراہمی کے ساتھ 6.1 ارب روپے کی بنیاد ظاہر کی ہے۔
ایڈمنسٹریٹو اخراجات کی بنیاد (ماسوائے پینشن فنڈ ریورسل کے)نے گذشتہ سال کی مماثل مدت پر 0.2 فیصد کا برائے نام اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ بہم رسائی پر، ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے اپنی وصولیوں میں بہتری جاری رکھی اور 2016 کی ششماہی جو 30 جون 2016 کو اختتام پذیر ہوئی اس میں 620 ملین روپے کی واپسی میں بہم رسائی پوسٹ کی گئی۔
2015 کے مقابلے میں 8.16 فیصد کے بڑھاؤ کو ظاہر کرتے ہوئے کل اثاثہ جات کی بنیاد 1,086.4 ارب روپے بتائی گئی۔ مرکب اثاثوں کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ دسمبر، 31 دسمبر،2015 کے بعد نیٹ ایڈوانسز 38.2 ارب روپے (+12.56 فیصد) کے اضافے کے ساتھ نیٹ سرمایہ کاری 32.5 ارب (+5.75 فیصد) تک بڑھ گئی۔ بینک کی کوریج کی شرح 5.71 فیصد کی انفیکشن ریشو (Infection Ratio) کے ساتھ 86.49 فیصد بیان کی گئی۔

مزید :

کامرس -