مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،درجنوں مشکوک افراد گرفتار،منشیات برآمد

مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،درجنوں مشکوک افراد گرفتار،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال،تلمبہ،وہاڑی،رحیمیار خان ، بھکر (کرائم رپورٹر،نمائندگان)قانون نافذ کرنیوالے ادا ر و ں کا مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،درجنوں مشکوک افر اد پکڑلئے،منشیات بھی پکڑ میں تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،جے ٹی ٹی سی ٹی ڈی،اور حسا س اداروں (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
کا تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن دن11بجے سے شام 6بجے تک جاری رہا ،تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی ، علاقے میں موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران 6مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں سرچنگ کے دوران 7ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانیوال تھانہ چھب کلاں کے علاقہ 67/15 ایل میں سرچ اپریشن کیا گیا دوران اپریشن دو بندوق بارہ بور ایک پسٹل 30 بور جبکہ 10 مشتبہ افراد بھی پکڑے گئے پاک آرمی خفیہ ایجنسی اور خانیوال و مقامی پولیس نے اپریشن میں حصہ لیا۔تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روزحساس اداروں اور پولیس تھانہ تلمبہ کی بھاری نفری نے نواحی چک نمبر21ایٹ آرمیں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ہرگھر کی تلاشی لی گئی ۔موادپر مبنی کتب بھی قبضہ میں لی گئیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی ٹی دی او ر پولیس کا آرائیں واہن میں مشترکہ آ پریشن جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران45 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کا استعمال بھی کیا گیا اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور حساس اداروں نے عباسیہ ٹاؤن میں گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کے کوائف جمع کیے مکان مالکان نے اپنے مکان کرایہ پر دیتے وقت کرایہ داروں کے کوائف مقامی تھانوں میں جمع نہ کروائے جس پر پولیس نے مکان مالکان بشیر احمد، محمداحمد، محمد عثمان، سلیمان اشرف کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ڈی ایس پی محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز،سیکورٹی انچارج ملک محمد شریف گھلو کی نگرانی میں پولیس اور ایلیٹ فورس؂ ور لیڈیز پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے بھکر شہر کے مختلف محلوں کا سرچ آپریشن میں حصہ لیا اس دوران مختلف محلوں سے 11مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور پتنگ فروشوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروش کو بھی دھر لیا گیا۔
سرچ آپریشن