ٹو پی ،نیبر ہڈ کونسل نمبر ۲ ناظم اور ممبران کے تحصیل نا ظم اورنائب نا ظم سے مزاکرات کامیا ب

ٹو پی ،نیبر ہڈ کونسل نمبر ۲ ناظم اور ممبران کے تحصیل نا ظم اورنائب نا ظم سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی( نا مہ نگار)نیبر ہڈ کونسل نمبر ۲ شر قی ٹوپی کے ناظم اور ممبران کاتحصیل نا ظم اورنائب نا ظم سے مزاکرات کامیا ب ، تمام اختلا فا ت ختم ، کونسل کے تمام مطالبا ت ایک ما ہ کے اند ر اند ر پو را کرنے کی یقین دھانی ، تحصیل نا ظم ،ناظم اور ممبر ان نے استفعی واپس لیا ۔ گھر میں دو بر تن کھنکتے ہیں تحصیل نا ظم اور نائب نا ظم کی یقین دھانی پر ہما ر ا مکمل اعتما د ہے ، عبد الکریم عر ف منے ، تفصیلا ت کے مطابق ایک ہفتہ قبل نیبر ہڈ کونسل نمبر ۲ شر قی ٹوپی کے نا ظم عبد الکریم عر ف منے اور کونسل کے دیگر ممبر ان جن میں جنرل ، یو تھ ، خو اتین، مز دور کسان ، اور اقلیت کے ممبر شا مل تھے نے اپنے مطالبا ت کے حق میں استعفے دیئے تھے ان کے درمیان حلیج روزانہ بڑھتا جا رہا تھا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصرکے مداخلت پر تحصیل نا ظم اور نائب ناظم دونوں نے نیبر ہڈ کونسل کے ناظم اورممبرا ن کو مل بیٹھنے اورمعاملا ت افہام وتفہیم سے حل کرنے کی پیشکش کی جو کہ انہو ں نے قبول کیا دوران مز اکر ات تحصیل نا ظم نے نیبر ہڈ کونسل کے تمام ممبر ان کے مطالبا ت کے حل کرنے کی یقین دھانی کی اور جو مین مسئلہ تھایعنی بر ساتی خو ڑ کو ملبے سے حالی کرنے کا جس کے پانی سے مقامی آباد ی کو نقصان پہنچا تھا پرفور ی ایکسویٹر لگا کر خو ڑ ملبے سے خالی کرنے کا کام شر وع کیا اور با قی مطالبا ت ایک ماہ کے اند ر اند ر حل کرنے کا وعد ہ کیا اس مو قع پر نیبر ہڈ کونسل کے ناظم عبد الکریم عر ف منے نے نائب ناظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گھر میں دو برتن کھنکتے ہیں ہم نے اپنا استعفی واپس لیا اور پارٹی کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر کام کرینگے۔