ملک پر مسلط کی گئی جنگ سے نجات کا راستہ ہے : سراج الحق

ملک پر مسلط کی گئی جنگ سے نجات کا راستہ ہے : سراج الحق
 ملک پر مسلط کی گئی جنگ سے نجات کا راستہ ہے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط کی گئی جنگ سے نجات کا راستہ ہے ۔ سب سے پہلے ملک کی حفاظت ہے سیاست بعد کی بات ہے ۔ دہشت گردی میں کون ملوث ہے یہ بتانا ریاستی اداروں اور حکومت کا کام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت سے واپس آنے کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پر کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر ایک جنگ مسلط کی گئی ہے اور مسلسل دہشت گردی کے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا دشمن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ۔ اس موقع پر پوری قوم کا اتحاد اور یکجا ہونا ضروری ہے اور یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے ملک کی حفاظت مقدم ہے اور بعد میں سیاست آتی ہے ۔

ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں کون ملوث ہے اور اس کے پیچھے کون سے ہاتھ کار فرما ہیں یہ بتانا ریاستی اداروں اور حکومت کا کام ہے ۔ عوام میں قیاس آرائیاں اسی وقت ختم ہوں گی جب حکومت خود بتائے گی کہ کون سی قوتیں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے اور انہیں حقائق سے آگاہ کرے کیونکہ حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہے ۔ سراج الحق گلگت کے دو روزہ دورے کیلئے  اسلام آباد پہنچے تھے اور اسی روز کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے ۔ 

مزید :

اسلام آباد -