پاکستان میں آنیوالی تبدیلی کے اثرات کشمیر پربھی پڑینگے،امتیازاعوان

پاکستان میں آنیوالی تبدیلی کے اثرات کشمیر پربھی پڑینگے،امتیازاعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء ملک امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنیوالی تبدیلی کے مثبت اثرات آزاد کشمیر پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ حالات اب بدل گئے ہیں۔ کشمیر ی عوام کی نظریں بھی عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری پر ہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر ی نوجوان متحرک ہیں۔ پاکستان کے عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ بیرسٹر سلطان نے آزادکشمیر میں بہت جلد انتخابات کی خوشخبری بھی سنادی ہے ۔ کرپٹ ٹولہ کے حواری بھی جلد چلتے بنیں گے۔ آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حکومت قائم ہو گی اور انصاف ‘میرٹ کا بول بالا ہو گا۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ تحریک ازادی کشمیر کے حوالے سے تحریک انصاف کا واضح موقف ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔