پاکستان پیپلز پارٹی نے 2023ءمیں بلاول بھٹو کے وزیر اعظم ہونے کا دعویٰ کر دیا
کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)2018ءکے عام انتخابات کو ہوئے 16 دن ہی گزرے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے 2023ء کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو کے وزیر اعظم ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ2023میں وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں2023 میں بھی پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کریگی،بلاول کی ہدایت ہے میرٹ،صاف شفاف کارکردگی ہوتاکہ کوئی شکایت نہ آئے،وزیراعلیٰ،کابینہ اورہررکن کوکارکردگی دکھاناہوگی۔
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آج ہونے والے اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے نامزدارکان کااعلان کیا،بلاول بھٹوزرداری نے آئندہ سندھ حکومت کیلئے پالیسی دے دی ہے ،مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ، آغاسراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی ہونگے،جبکہ ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی نامزد کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت30،20 سال سے الزامات کا سامنا کررہی ہے۔
انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر تعمیری تنقیدکریں گے، کیوں کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے ، ایم کیوایم سندھ حکومت میں تب ہی آئیگی جب سندھ کے بٹوارے کی بات سے دستبردارہونگے،سندھ کے عوام نے غریب دشمن الائنس جی ڈی ا ے کوبھی مستردکردیاہے۔