" میری گاڑی پر پتھرائو ہوا تو پرویز رشید بولے ، شکرکریں کہ ۔ ۔ ۔" مریم نواز نے تشویشناک بات کہہ دی

" میری گاڑی پر پتھرائو ہوا تو پرویز رشید بولے ، شکرکریں کہ ۔ ۔ ۔" مریم نواز نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بیریئر کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس لوگوں نے ان کی گاڑی پر پتھرائو کیا جس کی وجہ سے بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا، پرویز رشید ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے اور وہ بولے کہ شکرکریں، گاڑی بلٹ پروف تھی، ورنہ شیشہ ٹوٹ کر سر پر لگتا اور پھر پتھر ہی سیدھے لگنے تھے۔

رانا ثنااللہ اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی ، پولیس وردی میں ملبوس لوگ پولیس اہلکار تھے یا نہیں، وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتیں، میرے ہاتھ میں موبائل فون موجود تھا اور میں نے موبائل کیمرہ آن کیا اور فوری ویڈیو بنا کر شواہد کے لیے سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ شیشہ ٹوٹنے یا اس کے بعد آنیوالے پتھر سر میں لگتے تو ہیڈ انجری کی صورت میں وہ اب ہسپتال میں پڑی ہوتیں یا وہ کوئی اور نقصان ہوسکتا تھا جو اب وہ کہنا نہیں چاہتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنان نے جبر کاسامنا کیا اور وہاں ڈٹے رہے ، میں زخمیوں کیلئے دعا گو اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید :

قومی -