آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، چینی سفیر کی ملاقات

  آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، چینی سفیر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   واشنگٹن  (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن  نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان نے بتا یا کہ   بات چیت کے دوران سیکرٹری آسٹن   نے  امریکہ اور  پاکستان کے  تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار  کیا ہے۔  بیان   میں کہا گیا ہے کہ   دونوں عہدید اروں نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر  اتفاق کیا ہے ۔ دریں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے پاکستان کیلئے سفیر نونگ رونگ نے  ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آ رکے مطابق  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون،سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے خطے میں امن  و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ چین  بطور سٹرٹیجک شراکت دار پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل  فیض حمید بھی ملاقات  کے دوران موجودتھے۔
ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -