شہباز گل کے بیان پر عمران خان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن

شہباز گل کے بیان پر عمران خان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
 شہباز گل کے بیان پر عمران خان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا  ہے کہ شہباز گل کے بیان پر  عمران خان کو خود قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بھی یقین دہانی کرانی چاہیے کہ وہ قومی اداروں کے خلاف اب کبھی ٹرینڈ نہیں چلوائیں گے،  ایسا نہ ہوا تو قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، حافظ حمداللہ نے  چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو گئے تو یہ آپ کے اپنے کرتوتوں کا نتیجہ ہو گا، جرم عام آدمی کرے یا لیڈر،  وہ قانون سے مستثنیٰ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے فوج کی تباہی کی بات کی، نیوٹرل کو جانور اور میر جعفر کہا، ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا اور ٹرینڈ چلائے، عمران نیازی ملک میں جہاد کے نام پر فساد پھیلارہے ہیں۔

مزید :

قومی -