نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی
نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نویں جماعت میں فیل ہونے پربہن بھائی میں جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔