ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بورڈ کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے، وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔
حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔