کیا علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے۔۔۔؟ عمر ایوب نے واضح جواب دیدیا

کیا علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے۔۔۔؟ عمر ایوب نے واضح جواب دیدیا
کیا علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے۔۔۔؟ عمر ایوب نے واضح جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیا  وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے۔۔۔؟اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے واضح جواب دیدیا ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب  نے کہا  کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، وزیرِ اعلیٰ کے پی اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے۔

"جنگ " کے مطابق عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  نام نہاد یا فارم 47 جو بھی ہیں، مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، فارم 47 حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، اس دن مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسی دن حکومت نے مجھے گرفتار کیا تھا۔مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔