شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کردیا

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ ...
شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کردیا

  



جدہ(محمد اکرم اسد) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے ہم منصب فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات ،مقبوضہ و جموں کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق شاہ محمود قریشی سعودی وزارت خارجہ پہنچے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان گذشتہ چار ماہ سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہے،ہندوستان نے دنیا کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کیلئے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم، بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری، بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں "وزٹر بک" میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

مزید : قومی