مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا
مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق  مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 446 روپے ہو گئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر زندہ کی فی کلو قیمت 294 جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 308 روپے کلو ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے نرخ 439 روپے کلو تھے، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 352 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔