انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز ،جواب طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس چودھری اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ورلڈپاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے 198ویں نمبر پر ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے، وی پی این پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔