وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر عادل اکبر خان کوسینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ دفاع تعینات کیا گیا ہے سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ندیم احمد ملک کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی اُمور تعینات کیا گیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر ی کے منتظر طارق محمود کوجوائنٹ سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن اصغر علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے سیکشن افسر عبد الحنیف کو تبدیل کرکے سیکشن افسر تخفیف غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔