پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کہاہے کہ مسیحی برادری کو تنخواہیں 20دسمبر تک اداد کر دی جائیں ،مسیحی برادری کو 20دسمبر تک پنشن بھی ادا کر دی جائے،اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔