عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالرہوچکا ہے، گورنرسٹیٹ بینک
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالرہوچکا ہے اورآئندہ چند سالوں میں عالمی اسلامی بینکاری کی نمو اور بھی تیز ہوگی۔
روز نامہ امت کے مطابق کراچی میں اسلامی بینکاری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری پر منتقلی کے کئی چیلنجز ہیں،پہلا چیلنج پراڈکٹ اور خدمات کو شریعہ اصولوں سے مطابقت دینا ہے،دوسرا چیلنج حکومت کو اسلامی قرض گیری فراہم کرنا ہے،تیسرا بڑا چیلنج فعال اسلامی انٹربینک مارکیٹ بنانا ہے۔ سیمینار میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئین میں سود کو معیشت سے مکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اسلامی بینکاری اور فنانس قرآن اور ا±سوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمطابق ہونی چاہئے۔
چیئرمین اکاﺅنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فاراسلامک فنانس انسٹیٹوشنز شیخ ابراہیم بن خلیفہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،پاکستان میں اسلامی بینکاری کی کامیابی بہت نمایاں ہے،پاکستان میں اسلامی بینکاری کو پاکستان سے باہر سراہا جاتا ہے، دنیا میں اسلامی بینکاری کے 40 فیصد بینکار پاکستانی ہیں،اسلامی بینکاری قدم بقدم آگے بڑھ رہی ہے،غریبوں تک مالیاتی خدمات کو پہنچانا ایک بڑا مسئلہ ہے،پاکستان کواسلامی بینکاری کے لئے ایک رہنما کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔