لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی ۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی ۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی ۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی ۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے تحصیلدارریکوری تعینا ت کردیئے گئے ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی درخواست پر پنجاب حکومت نے4تحصیلدار ریکوری لیسکومیں تعینات کردیئے ہیں، ہر تحصیلدار 2، 2سرکلز سے ریکوریاں کرنے میں مدد کریں گے۔

 ایسٹ اور ساؤتھ سرکلز میں تحصیلدار اسد نواز، قصور اور اوکاڑہ میں تحصیلدار نعمان اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ اور ننکانہ سرکلزمیں تحصیلدار ذیشان نسیم کو جبکہ نارتھ اور سنٹرل سرکل میں تحصیلدار کنور محمد آیان کو تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں نادہندگان خاص طور پر ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کریں گے۔

 دوسری جانب لیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہےاب تک36ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 24گھنٹوں کے دوران کل514ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ166 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔پکڑے گئے کنکشنز میں 496گھریلو،14کمرشل،2زرعی اور2انڈسٹریل ہیں ،بجلی چوروں کو 3لاکھ13ہزار839 یونٹس چارج کیے گئے  واضح رہے کہ  چارج کیے گئے یونٹس کی  مالیت 1 کروڑ35 لاکھ82 ہزار493 روپے ہے۔