بھارتی سنسر بورڈ کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے 300 مناظر کاٹنے کی تردید

بھارتی سنسر بورڈ کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے 300 مناظر کاٹنے کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ’’پدماوت‘‘کے300مناظر کاٹنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم ’’پدماوت‘‘ کو سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ 300مناظر کاٹنے کے بعد ملا ہے جس پر سنسر بورڈ نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور من گھرت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا کوئی منظر نہیں کاٹا گیا بلکہ فلم کا صرف نام تبدیل کیا گیا ہے اور پانچ جگہوں پر صرف ترمیم کی گئی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں دیپکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -