ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کے تبادلے ہوئے

ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کے تبادلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم( نمائندہ پاکستان) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر اسد علی خان کی احکامات پر ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓفیسرز کے تبادلے ہوئے۔ان احکامات کی رو سے کمال شاہ کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓفیسر مردان تعینات کیا گیا اس سے پہلے کمال شاہ سوات اور ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ریسکیو 1122مردان ضلعی ہیڈکواٹر میں ڈسٹرکٹ آفیسر کمال شاہ کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سلامی پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا ریسکیو مردان کے ترجمان کے مطابق کمال شاہ نے بتایا کہ مردان ریسکیو1122کی کارکردگی پہلے سے ہی بہترین رہی ہے اور اب مستقبل میں مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے تاکہ مردان کے عوام کو بر وقت اور بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں انہوں نے بتایا کہ عوام کی جان و مال بچانا ہمارا اولین فریضہ ہے۔