ڈیرہ ،مخبری تنازعہ ،پستول کے بٹ سے شخص زخمی

ڈیرہ ،مخبری تنازعہ ،پستول کے بٹ سے شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)پولیس کی مخبری کے تنازعے پردوافراد نے پستول کے بٹ مارکرجنرل بس اسٹینڈ پرایک شخص کو زخمی کردیا‘ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤ ن کی حدودمیں سید دلاورعباس ولدسید شمشادحسین شاہ سکنہ ظفرآبادکالونی جنرل بس اسٹینڈپرموجودتھاکہ پولیس کی مخبری کرنے کے تنازعے پردوملزمان رمضان بلوچ سکنہ لیاقت ٹاؤن اورعبیداعوان سکنہ ظفرآبادکالونی نے پسٹل کے بٹ مارکرزخمی کردیا۔