جتوئی ‘ ایکسائز انسپکٹر کا لوٹ مار ناکہ ‘ گاڑیاں بند کرنیکی دھمکیاں ‘ مسافروں کا احتجاج

جتوئی ‘ ایکسائز انسپکٹر کا لوٹ مار ناکہ ‘ گاڑیاں بند کرنیکی دھمکیاں ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرہزارخان( نامہ نگار)جتوئی ایکسائز انسپکٹر زبھر پرائیویٹ افراد کے ہمراہ تھانوں کی حدود میں ناکے لگا دئیے تفصیل کے مطابق تین سال قبل جتوئی ایکسائز میں تعنیات ایکسائز انسپکٹر افضل (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

گبول نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے جتوئی ایکسائز کے تمام سرکاری ریکارڈ کو جلا دیا تھا جسکا مقدمہ بھی تھانہ جتوئی میں درج ھوا تھا مگر افضل گبول کو دوبارہ بحال کر کے علی پور اور تحصیل جتوئی کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے موصوف جو کہ شہر سلطان کا مقامی رہائشی ہے اور آئے روز اپنے قریبی رشتہ داروں کو لیکر اپنی ذاتی گاڑی پر سوار ھو کر مختلف جگہوں پر ناکے لگا لیتا ہے, اور نمبر لگی موٹر سائیکل,ٹریکٹر,ڈالے ودیگر ٹرانسپورٹ کو روک کر مختلف اعتراضات لگا کر ان کی گاڑیوں کو بند کرنیکی دھمکی دیکر پھر ان سے فی کس گاڑی کے دو ہزار نذرانہ لیکر گاڑی چھوڑتا ہے گذشتہ روز بھی افضل گبول نے ڈیوٹی پر جانے والے سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو روکا اور ان سے رشوت لیکر ان کو نا صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے,بلکہ دھمکیاں بھی دیں مختلف مسافروں نے بتایا کہ یہ عرصہ تین چار سال سے یہ شخص مقامی طور پر تعنیات ہے اور علاقے میں ات مچا رکھی ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس کے خلاف مزید بھی مقدمات درج ہیں, موصوف علی پور اور جتوئی ایکسائز دفتر اپنے رشتہ داروں کے حوالے کر رکھا ہے کاپی رجسٹریشن کے بہانے یہ اپنے گھر بلاتا ہے اور دفتر حاضر بھی نھی ھوتا,گذشتہ روز بھی ایکسائز انسپکٹر نے ناکے لگا کر درجنوں موٹر سائیکلیں اپنے قبضے میں لیکر نذرانہ لیکر چھوڑتا رہا ہے, اس موقع پر درجنوں افراد نے ڈی پی او مظفرگڑھ, آر پی او ڈیرہ غازیخان سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ ایکسائز انسپکٹر افضل گبول کو معطل کر کے ایماندار ایکسائز انسپکٹر کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے,یہ بھی معلوم ھوا ہے کہ موصوف نے چالان کی مد میں جعلی رسید بکیں بھی چھپوا رکھی ہیں اگر چھاپہ مارا جائے تو کئی رسید بکیں برآمد ھو سکتی ہیں, گذشتہ روز جب اس نے تھانہ میرہزارخان کی حدود میں ناکہ لگا کر لوگوں کو ناجائز طور پر تنگ کرنا شروع کیا تو درجن بھر مسافر تھانہ ایس ایچ او کے پاس پیش ھو گے ایس ایچ او نے ایکسائز انسپکٹر کو وارننگ دی کہ مسافروں کو ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے اہل علاقہ نے ایکسائز انسپکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ناکہ