ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں لوکل گورنمنٹ اداروں کو ڈیلی ویجز پر سینیٹر ی ورکرز، سیورمین بھرتی کرنیکی اجازت

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں لوکل گورنمنٹ اداروں کو ڈیلی ویجز پر سینیٹر ی ورکرز، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو ڈیلی ویجز پر سینٹری ورکرز اور سیورمین رکھنے کی اجازت دیدی ہے تاکہ صفائی ستھرائی میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر نے فی سینٹری ورکر 28 ہزار 7 سو روپے تنخواہ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے مزدور کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اس(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
 
سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر کمپنی اور شہر کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا یہ بات انہوں نے شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کے لیے وزٹ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ ملتان کو میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ ملنے اور حدود میں اضافہ ہونے کے بعد کمپنی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں  اور سینٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے لیکن اس حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ناصر شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ کمپنی مزید کنٹینر خرید رہی ہے اور کنٹینر خریدنے کے لیے ٹینڈر کل طلب کئے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ صفائی کے حوالے سے کمپنی سے تعاون کریں اور سڑکوں اور گلیوں میں کچرا اور ملبہ پھینکنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 372 شہریوں کو ملبہ اور کچرا پھیکنے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔کمپنی شدید بارش اور دھند میں بھی صفائی کے لیے کوشاں ہے اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کے لیے روزانہ منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شدید دھند اور سردی کے باوجود ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گزشتہ روز بھی شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے سرگرم رہی،منیجر آپریشنز داود مکی اور ڈپٹی منیجر آپریشنز کی طرف سے مانیٹرنگ جاری رہی اور ہر یونین کونسل میں سینٹری ورکرز کی حاضری کی چیکنگ کی گئی۔نماز جمعہ کے پیشِ نظر جامعہ مساجد اور دینی مدارس کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور مساجد کو آنے والے راستوں پر لائم لائننگ کی گئی۔
اجازت