بھارت کا اہم ترین شہر ممبئی دھماکے سے گونج اٹھا، 15 کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

بھارت کا اہم ترین شہر ممبئی دھماکے سے گونج اٹھا، 15 کلومیٹر دور تک آواز سنی ...
بھارت کا اہم ترین شہر ممبئی دھماکے سے گونج اٹھا، 15 کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف شہر ممبئی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بم دھماکہ ،8 افراد ہلاک کئی زخمی ،بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز  15 کلومیٹر تک سنی گئی ،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ایک سو کلو میٹر کی دوری پر واقع کیمکل فیکٹری میں خوفناک بم دھماکہ ہوا ہے  جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ممبئی کے قریب تارا پور کے کیمیکل فیکٹری میں ہونے والا بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 15 کلو میٹر تک سنی گئی ،دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی جبکہ پولیس اور امدادی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔جس وقت بم دھماکہ ہوا اس وقت کیمیکل فیکٹری میں درجنوں ملازم  کام میں مصروف تھے ۔

پولیس نے بم دھماکے کے بعد سرچ آپریشن  شروع کر دیا ہے۔