پی ڈی ایم آج مالاکنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
مالا کنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔
جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
آج پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کےلئے مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفر پارک جلسہ گاہ پہنچیں گے، جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔