مالاکنڈ:پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ 

مالاکنڈ:پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ 
مالاکنڈ:پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ 

  

مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ ہو گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کاکہناہے کہ ظفرپارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے ،جی ٹی روڈ پر پاور شو ہوگا ۔

ظفرپارک سے کرسیاں ہٹائی جا رہی ہیں ،مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہونگی ،ریلی سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور امیر مقام خطاب کریں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ جلسہ گاہ کے معاملے پرپی ڈی ایم میں اختلافات تھے ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ریلی کاآغازشیر گڑھ بارڈر سے ہوگا،بلاول کا سخا کوٹ ،درگئی بازار،درگئی پھاٹک ،بٹ خیلہ بازار میں استقبال ہوگا،بلاول بھٹو کا پیران، گل اینگس میں بھی استقبال ہو گا،چیئرمین پیپلزپارٹی سخا کوٹ ،درگئی بازار،درگئی پھاٹک پر خطاب کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مالاکنڈ -