سکندر حیات شیرپاؤ کی تسکین مانیروال کی وفات پر تعزیت

  سکندر حیات شیرپاؤ کی تسکین مانیروال کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پشتو زبان کے ممتاز شاعر و ادیب تسکین مانیروال کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کی پشتو زبان اور پشتونوں کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ  تسکین مانیروال کی وفات پشتو زبان و ادب کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے۔سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا کہ پشتو زبان کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپشتو شاعر تسکین مانیروال فطرت پرست شاعر تھے، ان کی شاعری میں رومانویت کے علاوہ قوم پرستی اور انسان دوستی بھی نمایاں ہے۔ا انہوں نے کہا کہ تسکین مانیروال نے اپنی شاعری کے ذریعے محبت، امن، انسان دوستی اور قوم پرستی کا پیغام دیا ہے۔انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل دے۔آمین