طلبہ کی فیسیں ٹرانسفر نہ کرنے والے نجی کالجوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  طلبہ کی فیسیں ٹرانسفر نہ کرنے والے نجی کالجوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمعہ کے روز میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی صوبائی داخلہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اجلاس میں اپ گریڈ ہونے والے طلبہ کی فیسیں ٹرانسفر نہ کرنے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ کے مطابق دوسرے کالجوں میں اپ گریڈ کیا جاتا ہے لہٰذا کوئی کالج قانوناً اپ گریڈ ہونے والے طلبہ کی فیس نہیں روک سکتا اس پر داخلہ کمیٹی نے معاملہ پی ایم ڈی سی اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں اٹھانے کی سفارش کی۔ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ طلبہ کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے دوران سیشن قانون کے خلاف فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ ہائیکورٹ نے 29جنوری کی داخلہ لسٹ منسوخ کی اس لئے کالجز اس لسٹ کے طلبہ کو فوری فیسیں واپس کریں اور جن طلبہ نے اپنا داخلہ تحریری طور پر منسوخ کر دیا ہے ان کی بھی فیسیں کورونا کے پیش نظر واپس کر دی جائیں