گھر سے منشیات کا اڈا چلانے والی پاکستانی خاتون پکڑی گئی
سانگھڑ(ویب ڈیسک) شہدادپور میں پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی شہدادپور کی راجپوت کالونی میں کی گئی جہاں مبینہ طور پر خاتون گھر سے منشیات کا اڈا چلارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے گھر سے ایک کلو 90 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے۔