وزیر اعظم عمران خان کا رواں سال مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا رواں سال مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے ...
وزیر اعظم عمران خان کا رواں سال مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم آئندہ ہفتے لاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مون سون کی شجرکاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کاہدف دیاہے،وزیر اعظم مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کرینگے،مون سون شجرکاری میں جدید جاپانی طرز میاواکی میتھڈاستعمال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 50 مختلف مقامات پر میاواکی طریقے کے تحت پودے لگائے جائیں گے،میاواکی طریقے کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں،لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک میں میاواکی میتھڈکے تحت6 ماہ میں تمام پورے تیار ہو گئے۔
رواں شجرکاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگائے جانے کو ترجیح دی جائے گی ،مہم کے دوران چاروں صوبوںمیں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔