ڈالر گرل ایان علی کی دھماکے دار واپسی

ڈالر گرل ایان علی کی دھماکے دار واپسی
ڈالر گرل ایان علی کی دھماکے دار واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سپر ماڈل اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ سے ڈالر گرل کہلانے والی ایان علی کی کئی سال بعد شوبز میں دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔  انہوں نے سوشل میڈیا پر شوبز میں واپسی کا اعلان کیاہے۔

اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں ایان علی نے لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "وقت آگیا ہے کہ میرے آنے والے سات گانوں کو اپنی پسندیدہ پرانی لیمبورگنی میں سن کر ڈبل چیک کیا جائے۔ میں بس یہ تسلی کرنا چاہتی ہوں کہ وہ شاندار انداز میں بجتے ہیں۔ آپ سب بھی میری پانچ سال بعد سامنے آنے والی  محنت سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ تمام ساتوں گانے آئندہ ہفتے یا زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں میں ریلیز کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ڈالر گرل ایان علی پانچ لاکھ سے زائد ڈالرز کو سمگل کرنے کی کوشش میں 14مارچ 2015کو پکڑی گئی تھیں۔انہیں کراچی کے شہید بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیاتھا جب کہ وہ اس وقت دبئی کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔کئی ہفتوں کی عدالتی پیشیوں کے بعد وہ  جولائی 2015 میں رہا ہوئیں اور اس وقت سے  ایان علی دبئی میں مقیم ہیں۔

View this post on Instagram

I stopped explaining myself when I realized people only understand from their level of perception ...

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

مزید :

تفریح -