کاٹلنگ،امتحانات کے بہتر انعقاد کیلئے تمام انتظام مکمل

کاٹلنگ،امتحانات کے بہتر انعقاد کیلئے تمام انتظام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)  مردان بورڈ کے چیئرمین سینئر بیوروکریٹ محمد امتیاز ایوب نے کہا ہے کہ میٹرک و انٹر میڈیٹ امتحانات کے لئے موثر انتظامات کررکھے ہیں موسم کی شدت کو مد نظر رکھ کر تمام تر بنیادی ضروریات مہیا کی گئی ہیں۔ دوران امتحان بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزالی سکول اینڈ کالج کاٹلنگ، گورنمنٹ ہائی سکول بابوزئی کاٹلنگ اور دیگر دس سکولز کے امتحانی ہالوں کا معائنہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے میل اور فی میل ہال کے الگ الگ دورے کیئے اور طلباء و طالبات کے لئے سولر سسٹم، کیمروں کی تنصیب،  فل پروف سیکورٹی، ٹھنڈے پانی کے بہترین انتظام  اور پرسکون ماحول مہیا کرنے کو سراہا اور کہا کہ ان اتظامات کو ہر امتحانی ہال میں ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور ملک کی بہترین مستقبل کے لئے اپنے اپ پر بھروسہ کریں۔ نقل کا خیال اور چیٹنگ کی سوچ دل میں نہ لائیں۔ کیونکہ نقل ایک ناسور ہے جو نہ صرف شعور اور ٹیلنٹ کا کھا جاتی ہے بلکہ طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ ملک کے مستقبل کو بھی تباہ و برباد کررہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے شفاف امتحان کے انعقاد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہالز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔ جن کے لئے مردان بورڈ نے کنٹرول روم کردیا ہے۔ اور ہر ہال کی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔ حالات کیسے بھی ہو جیسے بھی ہو،  نقل کی کسی قیمت پر بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مردان بورڈ کے زیر انتطام 702 امتحانی ہالز ہیں۔ اور اس کے لئے ٹیلنٹڈ اور باکردار سپرنٹنڈنٹ منتخب کئے گئے ہیں۔ جن کی بدولت مردان بورڈ کے زیر انتظام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے۔