تاوان کے لیے اغواءکیے جانے والے ن لیگ کے ایم پی اے رانا جمیل حسن بازیاب

تاوان کے لیے اغواءکیے جانے والے ن لیگ کے ایم پی اے رانا جمیل حسن بازیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          مردان+ بچیکی (خصوصی رپورٹ) تاوان کیلئے اغواءکیے جانے والے مسلم لیگ ن کے ن رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل مردان سے بازیاب ہوگئے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے منتخب ہونے والے رانا جمیل حسن کو 2 جون کی شام کو اہلیہ کے ہمراہ ننکانہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج کے قریب اغواءکیا گیا تھا تاہم اغواءکار وں نے ان کی اہلیہ کو تھوڑے فاصلے پر جا کر چھوڑ دیا تھا۔ اغوا کاروں نے رانا جمیل حسن کی رہائی کے عوض 5 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رانا جمیل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ بچیکی سے نامہ نگار کے مطابق رانا جمیل حسن المعروف گڈ خاں کی بازیابی کے بعد مسلم لیگی کارکنا ن نے جشن منایا ،آتشبازی کی اورمٹھائی تقسیم کی گئی ، بعض مقامات پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ ایم پی اے رانا جمیل کے کے بھائی رانا وکیل حسن اور دیگر خاندانی ذرائع نے تفصیلات بتا نے سے گریز کیا۔
 رانا جمیل

مزید :

صفحہ آخر -