ایم ایم اے قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرے گی،خالد احمد بٹ

ایم ایم اے قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرے گی،خالد احمد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جماعت اسلامی جنوبی لاہور کا اجلاس دفتر ماڈل ٹاؤن میں خالد احمد بٹ امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد احمد نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان جس مقصدکے لیے حاصل کیاگیا تھا انشا ء اللہ ایم ایم اے کے ذریعے سے وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔اس کے فیصلے واشنگٹن کے احکامات کے بجائے قرآن وسنت کے مطابق ہوں گے۔مہنگائی،بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، جرائم،غنڈہ گردی کاخاتمہ ہوگا ۔ انصاف ، تعلیم اور علاج مفت ہوگا۔قوم70سال سے انگریزوں کے تربیت یافتہ وڈیروں،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایم ایم اے اس ظلم کے مقابلے میں روشنی کی کرن ہے۔قوم اچھے اور برے میں نتیجہ خیز فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں محمد یونس ایڈووکیٹ،عامر نثار خان،احمد سلمان بلوچ،فیض الباری،ساجد خان،حافظ محمود،عباس چوہان ودیگر موجود تھے۔